مؤرخہ22دسمبر2022ء
فیصل آباد( ) صنعتی شعبہ میں جدت اور آٹو میشن کے حوالے سے ہنر مند افرادی قوت مہیا کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اپنے اداروں میں صبح کے ساتھ ساتھ شام کی کلاسیں بھی شروع کر رہی ہے تاکہ سالانہ 90ہزار کی بجائے ایک لاکھ 80ہزار ہنر مند افراد پیدا کئے جا سکیں۔ یہ بات ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹیوٹا 57ٹریڈ سے متعلقہ 230کورس کرا رہا ہے جبکہ اِن میں مخصوص شعبوں کی ضروریات کیلئے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان ہوزری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے کاشف ضیاء کے ایک سوال کے جواب میں احمد خاور شہزاد نے سیکٹر سکل کونسل کے حوالے سے بعض مسائل کی نشاندہی کی اور کہا کہ اِن مسائل کو بھی صنعتکاروں کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہیڈکوارٹر لاہور میں جلد اجلاس بلائیں گے جس میں سٹیک ہولڈرز بھی آن لائن شرکت کر سکیں گے۔ اس طرح اُن کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز پور میں ٹیوٹا سنٹر کی عمارت مکمل ہو چکی ہے جس کی ادائیگی کیلئے 20ملین روپے کے فنڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹر میں سیکورٹی روم اور پانی وغیرہ کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ تاکہ اس سنٹر کو جلد فنکشنل کیا جا سکے۔ معذور افراد کو صنعتوں میں کھپانے کیلئے انہیں مخصوص ہنر سکھانے کے بارے میں چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ صنعتکار اپنی ضروریات کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ ٹیوٹا اُن کی ضرورت کے مطابق اِن افراد کیلئے موجودہ کورسوں میں تبدیلی یا نئے کورس متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھا سکے۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں تحریری طور پر آگاہ کریں تاکہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔ فیصل آباد میں ٹیوٹا کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کے حوالے سے انہوں نے صدر سے کہا کہ وہ اس کیلئے نئی نامزدگی بھجوا دیں تاکہ اُن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکے۔ ایمبرائیڈری سیکٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اِن کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھی متعلقہ شعبہ کے تعاون اور فیصل آباد چیمبر کی وساطت سے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ڈاکٹر خرم طارق کی ویژن اور صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انھیں ٹیوٹا کے بورڈ میں ایسے انوکھے اور اچھوتے خیالات رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے جو ملکی مفادات کو ہر شے پرمقدم رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیہی خواتین کیلئے بھی نئے کورس متعارف کرانا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں کسان کی بیٹی کے نام سے پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت خواتین کو کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری، پیکنگ اور مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے معاملہ فہمی اور مسائل کو تیزی سے حل کرنے کے سلسلہ میں احمد خاور شہزاد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ٹیوٹا کو معذور افراد کیلئے خصوصی کورس شروع کرانے چاہئیں تاکہ اُن کو بھی صنعتوں میں کھپایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور چنیوٹ کیلئے ٹیوٹا کے بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر کیلئے نامزدگی سے انہیں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام شعبوں سے متعلقہ ایسوسی ایشنوں کو خط لکھیں گے تاکہ وہ اپنے سیکٹر کی ہنر مند افرادی قوت کے بارے میں انھیں تحریری طور پر آگاہ کریں اور چیمبر اُن کی سفارشات کے مطابق ٹیوٹا سے مل کر نئے کورس شروع کرا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا صنعتکاروں کی ضروریات کے مطابق جو کورس شروع کرے گا وہ اِن کے فارغ التحصیل طلبہ کو سو فیصد ملازت کی گارنٹی دیں گے۔ جبکہ انٹرن شپ کے دوران اُن کو وظیفہ دلوانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ٹیوٹا فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عابد حسین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے۔ آخر میں احمد خاور شہزاد نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کو پھولوں کا گلدستہ اور ٹیوٹا کے زیر تعلیم طلبہ کی طرف سے تیار کر دہ بلیو پاٹری کے گلدان کا تحفہ بھی پیش کیا۔ صدرڈاکٹر خرم طارق نے بھی انہیں فیصل آباد چیمبر آ فکامرس اینڈانڈسٹری کی شیلڈ دی۔ اس موقع پر نائب صد رحاجی محمد اسلم بھلی، سابق صدر عاطف منیر شیخ، کاشف ضیاء اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
Post a comment Cancel reply
Related Posts
ENGLISH PRESS RELEASE 10.12.2022
FAISALABAD. Synergy between the private sector and bureaucracy is a prerequisite for comprehensive, organized and…
URDU PRESS RELEASE & PHOTO SET 27.12.2022
مؤرخہ27دسمبر2022ءفیصل آباد( ) ٹیکس میں چھوٹ اور خام مال کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا…
ENGLISH PRESS RELEASE 27.12.2022
FAISALABAD. Foundry is the mother of all industries and we must upgrade it in line…
URDU PRESS RELEASE 29.12.2022
مؤرخہ28دسمبر2022ءفیصل آباد( ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق…