Urdu Press Release & Photo Set 08.11.2022

مؤرخہ08نومبر2022ء
 فیصل آباد ( )   یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فیصل آباد کیمپس میں اس وقت نو مضامین پڑھائے جا رہے ہیں جن میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت یہاں کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، میکاٹرانکس اینڈ کنٹرول انجینئرنگ، ٹیکسٹائل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، انوائرمنٹل سائنس، کیمسٹری میتھیمیٹکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے قائم ہیں جبکہ بنیادی مضامین میں فزکس اور اطلاقی مضامین کے سلسلہ میں پولیمر، انڈسٹریل انجینئرنگ، بائیو ٹیکنالوجی اور آرکیٹیکچر جیسے شعبوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کیمپس کی اصل قوت لاہور کے مین کیمپس کی فیکلٹی ہے اس لئے اس کو کسی مقامی یونیورسٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اِن کیمپسوں کو یو ای ٹی کے تحت ہی چلانے کیلئے پنجاب حکومت سے براہ راست فنڈز حاصل کئے جائیں۔

Leave a Reply