مؤرخہ28دسمبر2022ء
فیصل آباد( ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے یقین دلایا ہے کہ ڈالر کی سرکاری اور مارکیٹ کی قدر میں فرق اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے اِس کی افغانستان سمگلنگ سے درآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے درآمدی کنسائنمنٹس کلیئر نہ ہونے سے درآمد کنندگان کو Detention demurrage پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مختلف ممبروں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کی تائید کی اور کہا کہ اُن کے خیال میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف صنعتی ادارے 60-70فیصد کی پیداواری استعداد کار پر چل رہے ہیں جبکہ آئندہ ماہ اُن کی شرح 40فیصد تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کو ادائیگی کیلئے اِس ماہ کی تنخواہ کا بندوبست ہے مگر آئندہ ماہ کا کوئی پتہ نہیں۔ انہوں نے پراپرٹی پر Deemedانکم کے حوالے سے کہا کہ موجودہ ابتر صورتحال کے باجود اِس کے نوٹس بھی آنے شروع ہو گئے ہیں جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس ا س کے علاوہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ڈالر نہ ملنے سے درآمد کنندگان کو پڑنے والے Detention demurrageکو فوری طور پر معاف کیا جائے اور خام مال کی تمام درآمدی کنسائنمنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات رکنے سے بہت سی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور اگر اِس کا بروقت ازالہ نہ کیا گیا تو قلت نہ صرف مزید بڑھ جائے گی بلکہ ان اشیاء کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اعلیٰ حکام کوئی بات سننے کو ہی تیار نہیں تاہم وہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجر اور صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
Post a comment Cancel reply
Related Posts
ENGLISH PRESS RELEASE 10.12.2022
FAISALABAD. Synergy between the private sector and bureaucracy is a prerequisite for comprehensive, organized and…
URDU PRESS RELEASE & PHOTO SET 22.12.2022
مؤرخہ22دسمبر2022ءفیصل آباد( ) صنعتی شعبہ میں جدت اور آٹو میشن کے حوالے سے…
URDU PRESS RELEASE & PHOTO SET 27.12.2022
مؤرخہ27دسمبر2022ءفیصل آباد( ) ٹیکس میں چھوٹ اور خام مال کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا…
ENGLISH PRESS RELEASE 27.12.2022
FAISALABAD. Foundry is the mother of all industries and we must upgrade it in line…