فیصل آباد( ) فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ایکسپورٹ فنانس سکیم اور لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی پر پالیسی ریٹ کو 3سے پانچ فیصد کرنے کے فیصلے کو برآمدی شعبہ اور خاص طور پر اس سیکٹر سے منسلک ایس ایم ایز کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس سے نہ صرف صنعتی شعبہ کیلئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا بلکہ اس کے نتیجہ میں بے روزگاری میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک کی طرف سے پیش کی جانے والی توجہیات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس اقدام سے نہ تو افراط زر اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا البتہ اس سے ایس ایم ای سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری بالکل ختم ہو جائے گی جو صنعتی شعبہ کی ترقی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے تاکہ صنعتی ترقی کی کم از کم مطلوبہ شرح کو برقرار رکھا جا سکے۔
Post a comment Cancel reply
Related Posts
ENGLISH PRESS RELEASE 10.12.2022
FAISALABAD. Synergy between the private sector and bureaucracy is a prerequisite for comprehensive, organized and…
URDU PRESS RELEASE & PHOTO SET 22.12.2022
مؤرخہ22دسمبر2022ءفیصل آباد( ) صنعتی شعبہ میں جدت اور آٹو میشن کے حوالے سے…
URDU PRESS RELEASE & PHOTO SET 27.12.2022
مؤرخہ27دسمبر2022ءفیصل آباد( ) ٹیکس میں چھوٹ اور خام مال کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا…
ENGLISH PRESS RELEASE 27.12.2022
FAISALABAD. Foundry is the mother of all industries and we must upgrade it in line…