Press Release 04.11.2022

مؤرخہ04نومبر2022ء
 فیصل آباد ( )   فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے فیصل آباد کے ماسٹر پلان کی تیاری میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر شاہدنیاز اور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُس کی تکمیل کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان مختلف وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر میں اس کے بارے میں ابتدائی بریفنگ کے بعد فائنل ڈرافٹ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حتمی ڈرافٹ آنے کے بعد اس میں چیمبر کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کو بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر یہ تاحال التوا کا شکار ہے۔ حالانکہ فیصل آباد کی مستقبل کی تمام تر ترقی کا انحصار اسی ماسٹر پلان پر ہے۔ انہوں نے کمشنر شاہد نیاز سے درخواست کی کہ وہ لاہور کی طرح فیصل آباد کے ماسٹر پلان کا حتمی ڈرافٹ فوری شیئر کریں تاکہ اس میں زمینی حقائق اور بزنس کمیونٹی کے حوالے سے ضروری ترامیم تجویز کی جا سکیں۔

Leave a Reply